کراچی(رنگِ نوڈاٹ کام )جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نےماڈل گرل رباب ہانی قتل کیس
میں اتائی ڈاکٹراورشریک ملزم کےجسمانی ریمانڈ میں تین روزکی توسیع کردی ہے، ملزمان کو پولیس کےحوالےکردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نےمرکزی ملزم عمرکو گرفتارنہیں کیاجس نے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرالی تھی۔
بدھ کوپولیس نےماڈل گرل رباب کے قتل میں ملوث گرفتارملزمہ روبینہ اورشریک ملزم عاطف شاہ کوفاضل عدالت میں پیش کیا،اس موقع پرپولیس نےعدالت کو بتایا کہ کہ ملزمان کی نشاندہی پر سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کرنی ہے،لہٰذامزیدریمانڈ دیا جائے۔
فاضل عدالت میں ملزمان کی ریمانڈ مین تین روزکی توسیع کردی۔ملزمان کےخلاف تھانہ موچکومیں مقدمہ درج ہے ۔




































