
نیویارک(رنگِ نوڈاٹ کام)سوشل میڈیا اسٹار کائلی جینر دنیا کی کم عمر ترین
سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔امریکی بزنس میگزین ’فوربز‘ نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے امیرترین
افراد کی سالانہ فہرست جاریکردی ہے۔فوربز کے مطابق کائلی جینر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ کر سب سے کم عمری میں
ایک ارب ڈالرز (ایک کھرب 39 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کمالئے ہیں ۔
مارک زکربرگ 23 سال کی عمر میں ارب پتی بنے تھے۔ جبکہ کائلی نے یہ کامیابی 21 سال کی عمر میں حاصل کی ہے۔
سوشل میڈیا اسٹار نے 3 سال قبل کائلی کاسمیٹکس کی بنیاد رکھی تھی اور کائلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں۔ یعنی 3
سال میں انہوں نے خود کو ارب پتی بنانے میں کامیابی حاصل کی۔
کائلی کاسمیٹکس کمپنی کی مالیت اس وقت ایک ارب ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 36 کروڑ ڈالرز کی
مصنوعات فروخت کی تھیں۔




































