
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ بشریٰ انصاری نے آئندہ ماہ جشن آزادی منانے سے متعلق مداحوں و فالوورز کو اہم ترین مشورہ دیا
ہے، اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹاگرام پر انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ 14 اگست کے لیے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں و فالوورز سے درخواست کی ہے کہ اس 14 اگست کو سبز ہلالی پرچم خریدنے کے بجائے پودے خریدیں اور پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں،بشریٰ انصاری نے اپنے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین سے پھیلانے کی بھی درخواست کی ہے۔




































