
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات ٹیکنو موبائل کے ماڈل کیمن 16 کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں۔
انہوں نے موبائل کمپنی کے نئے ماڈل کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ مہوش حیات فلملندن نہیں جاﺅں گا میں دکھائی دیں گی جس کی کاسٹ میں مہوش حیات، ہمایوں سعید، کبری خان، صبا فیصل اور شانی ارشد شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ اور لکھاری خلیل الرحمان قمر ہیں۔





































