
اسلام آباد (شوبز ڈیسک):اداکارہ ماہرہ خان نے کہاکہ وہ کبھی بھی وائٹننگ مصنوعات کو پروموٹ نہیں کریں گی ۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ وڈیو جوکی تھیں تب بھی وہ ایسی مصنوعات کے خلاف تھیں اور اب بھی ایسے اشتہارات میں کام کرنے کی نفی کرتی ہی جس میں ہم خواتین کو گورے ر نگ کو ترجیح دینے کی ترغیب دے رہے ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے اشتہارات میں ہم معاشرے میں سانولے رنگ کی رنگت ہونا کسی برائی کے طور پر دکھارہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہر رنگ کی اپنی خوب صورتی ہے اور سانولے رنگ کے لوگ گوری رنگت والوں سے زیادہ پرکشش ہیں۔





































