
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر نے کووڈ19 کا ٹیسٹ مثبت والے رکھنے والے مریضوں کو حفاظتی تدابیر سے
متعلق مشورے دیئے ہیں۔ انہوں نے ایک شو کے دوران بتایا کہ جب ان کے کووڈ19 ٹیسٹ مثبت آئے تو انہوں نے کچھ ضروری تدابیر اختیار کی تھیں جن کو وباء سے متاثر لوگ استعمال کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے اس دوران پروٹین، وٹامن سی اور موسمی پھلوں کا استعمال کرتے ہوئے سورہ رحمان کی تلاوت بھی سنی اور ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران سماجی رابطے بالکل منقطع کر دیے تھے اور اپناوقت ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام دیکھ کر گزارتے تھے۔




































