
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے نئے گانے کی بے حد پسندیدگی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حدیقہ نے ترک ڈرامہ
سیریل حال ہی میں ”ارطغرل غازی“ کا ٹائٹل گانا گا اس ڈرامہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے یہ گانا ترک زبان میں گایا جس کا انگلش سب ٹائٹل ڈرامے کے مختلف مناظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔یہ ٹائٹل سانگ ”سین اگلما“اس سے قبل 2005 میں ترک گلوکارہ سیزن اکسو گا چکی ہیں ، جس کو حدیقہ نے دوبارہ گایا ہے۔
حدیقہ کیانی نے کہا کہ اس گانے کا ٹیوب پر بہت سراہا جارہا ہے اور اس کو یو ٹیوب پر ابھی تک 40 ہزار900 مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ حدیقہ نے کہا کہ انہیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ لوگوں نے ان کی اس کوشش کو بے حد سراہا ہے۔




































