
بالی ووڈ( رنگ نوڈاٹ کام) بالی ووڈ کی ’بیبو‘ کہلانے والی خوبرو ادکارہ کرینہ کپورخان نے اپنی سیاست میں انٹری کے فوری امکان کو مسترد کردیاہے۔
واضح رہے کہ انڈین میڈیا میں کچھ ایسا کہا جارہا تھا کہ کانگریس پارٹی کی قیادت بھوپال سے مودی کی بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے نواب پٹودی خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے۔
اس حوالے سے چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور خان کا نام لیا جارہا تھا۔ تاہم کرینہ کپور نے سیاست میں آنے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
اپنے جاری کیے گئے بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں تاحال ٹکٹ دینے کی پیش کش نہیں کی گئی۔
کرینہ کپور نے واضح کیا کہ فوری طور پر ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ اس وقت اپنے فلمی کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔




































