
بالی ووڈ(رنگ نوڈاٹ کام)حال ہی میں انڈین سنیما پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے والی ’ جھانسی کی رانی‘ کنگنارناوٹ نے من موہنی
صورت والی عالیہ بھٹ کو اقربا پروری سے لطف اندوز ہونے والی اداکارہ قراردیتے ہوئے انہیں فلمساز کرن جوہر کی لاڈلی ہونے کا طعنہ بھی دے ڈالا ہے۔کنگنا رناوٹ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کی حمایت نہ کرنے پرعالیہ بھٹ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کنگنا نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا عالیہ کو میری فلم دیکھنے سے ڈر کیوں لگ رہا ہے؟۔کنگنا رناوٹ نے مزید کہا کہ جب تک عالیہ بھٹ کے اوپر کرن جوہر کا ہاتھ ہوگا اور وہ ان کی فلموں میں ہی کام کرتی رہیں گی تب تک وہ انہیں کامیاب اداکارہ نہیں مانیں گی۔ عالیہ کو کرن جوہر کی اقربا پروری سے نکل کر خود کو بطور اداکارہ منوانا چاہیے۔
کنگنا رناوٹ کے بیان پر عالیہ بھٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کنگنا رناوٹ مجھ سے خفا کیوں ہیں،میں نے کنگنا کو کوئی تکلیف نہیں دی ہے اور اگر میں نے غلطی سے ایسا کچھ کیا ہے تو میں کنگنا سے معافی مانگتی ہوں۔




































