
لاہور:پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے اپنے ساتھی بابر عزیز بھٹی کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔
ایمان علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ان کے گھر میں رکھی مایوں کی تقریب سے ہوا، جس دوران اداکارہ نے زرد رنگ کا سادہ جوڑا زیب تن کیا تھا۔
ایمان علی نے مایوں کی تقریب کے بعد شینڈی کی تقریب منعقد کی اور اس ہی تقریب کے دوران ان کا نکاح بابر بھٹی سے ہوا۔
نکاح میں جوڑے کے قبول ہے کہنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
نکاح کی ویڈیو میں جوڑے کے نکاح کی کارروائی سنی جا سکتی ہے۔
ویڈیو میں نکاح خواہ حق مہر کی رقم کا اعلان بھی کرتے سنائی دیتے ہیں۔
ماڈل ایمان علی کو حق مہر میں 25 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، جس میں سے 10 ہزار روپے انہیں فوری طور پر نقد دیے جائیں گے۔
اداکارہ نے اپنے نکاح اور شینڈی کی تقریب میں بھی زرد رنگ کے لہنگے اور انارکلی فراک میں نظر آئیں۔
اس دوران انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں علی ظفر، فرحان سعید، عروہ حسین اور عمیر جسوال شامل ہیں۔




































