
جدہ ( رنگ نو ڈاٹ کام ) مشہور امریکی گلوکارہ ماریہ کیری رواں ہفتے سعودی عرب میں پرفارم کریں گی۔
ان کا یہ شو سعودی عرب میں جاری اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔امریکی کلوگارہ کا یہ کنسرٹ جمعرات کو بندرگاہی شہر جدہ سے شمال میں واقع اقتصادی شہر شاہ عبداللہ میں ہو رہا ہے۔
ماریہ کیری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے سعودی عرب میں کنسرٹ کا مقصد سعودی تفریح کے شعبے کو علاقائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بنانا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں دو دیگر مشہور عالمی اداکار بھی سعودی عرب میں میوزک شو کر چکے ہیں۔




































