
نیویارک:ہالی ووڈ اداکار ڈیرن کرس اور اداکارہ و ہدایت کارہ میا سویئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اداکار ڈیرن کرس نے اداکارہ و ہدایت کارہ میا سویئر طویل عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ڈیرن کرس نے گزشتہ سال جنوری میں میا سویئر سے منگنی کی جبکہ دونوں نیو اورلینس میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ان کی شادی میں اداکارہ لیا مچل، جان سٹیمس، چورڈ اوورسٹریٹ اور ہیری شم جونیئر نے شرکت کی، شادی کے موقع پر دونوں نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔




































