
لاس اینجلس(رنگ نوڈاٹ کام)معروف امریکی گلوکارہ جنیفر لوپیز کا کہنا ہے کہ اپنی روزمرہ خوراک میں سے
چینی کو مکمل طور پر نکال دینا ان کیلئے ایک انوکھا تجربہ ثابت ہوا۔ چینی کو چھوڑنا پہلے تو برالگا مگر بعد میں اچھا لگنے لگا۔
جنیفر لوپیز نے گزشتہ ماہ 10 دن تک چینی اور کاربوہائیڈریٹس کو اپنی خوراک سے نکالنے کا چیلنج قبول کیا تھا۔ اس دس روزہ عرصے میں پیش آنے والی مشکلات اور محسوسات کا احوال بیان کرتے ہوئے49 سالہ گلوکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران بتایا کہ 10 روز تک چینی کو خود سے دور رکھنا میرےلیے بہت مشکل ثابت ہوا ،میں ہر وقت چینی کے بارے میں سوچتی رہتی تھی،میں سوچتی تھی وہ وقت کب آئے گا جب میں دوبارہ چینی کھاسکوں گی،
آغاز میں یہ چیلنج بہت مشکل تھا، پہلے تو میں نے سوچا یہ تو صرف 10 دن کی بات ہے وہ تو ایسے ہی گزر جائیں گے مگر پہلے دن سے ہی مشکل محسوس ہونے لگی، پھر درمیان کا وقت بھی کچھ مشکل تھا اور آخر میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔
اس چیلنج کے اختتام پر وہ یہ محسوس کرکے حیران رہ گئیں کہ اب انہیں چینی کھانے کی خواہش پہلے جیسی نہیں رہی اور اچھا محسوس کرنے لگی ہیں۔




































