
نیویارک (شوبزڈیسک )امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے گانے ’شیلو‘ کو رواں سال منعقدہوئی
91ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ دیا گیا۔یہ گانا لیڈی گاگا کی زندگی پر بننے والی فلم 'اے سٹار اِز بارن' کا ہے۔اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے ساتھ ہی لیڈی گاگا ایک ہی سال میں آسکر، گولڈن گلوب، بافٹا اور گریمی ایواڈ جیتنے والی پہلی خاتون بھی بن گئیں ہیں۔
لیڈی گاگا نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی تقریر سے ناظرین کا دل بھی جیت لیا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’اصل بات جیتنا نہیں بلکہ کبھی ہار نہ ماننا ہے، اگر آپ ایک خواب رکھتے ہیں تو اس کو پورا کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں۔
لیڈی گاگا آسکرز کے ریڈ کارپٹ سے لے کر مرکزی تقریب تک چھائی رہیں, اس تقریب کے دوران انہوں نے اداکار بریڈ لی کوپر کے ساتھ شاندار پرفارمنس بھی دی۔
ان کی پرفارمنس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر ایسا خیال ظاہر کیا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں۔




































