کراچی (رنگِ۔نو ڈاٹ کام )پاکستانی اداکارہ مہوش حیات جتنی بہترین اداکارہ ہیں
اتنا ہی اچھا ڈانس بھی کرتی ہیں اور یہ انہوں نے اپنے بھائی کی شادی کے دوران ثابت کردیا۔
مہوش حیات اس وقت اپنے بھائی دانش حیات کی شادی میں مصروف ہیں جن کی تقریبات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
دانش حیات اور ماڈل فائزہ اشفاق نے اپنی شادی کی تقریب ’شیندی‘ کراچی میں منعقد کی، جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے شرکت کی۔
دانش حیات کی شادی میں اداکارجاوید شیخ ودیگر شوبز اسٹارز نے شرکت کی ۔