
لاس اینجلس :بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ اداکار نک جونس نے طلاق کی جھوٹی خبر دینے والے میگزین کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا
فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ فلمی جوڑی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے او کے میگزین کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب پریانکا کوئی فیصلہ کرلیتی ہیں تو پھر انہیں کوئی نہیں روک سکتا، وہ اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے میگزین کیخلاف کارروائی کریں گی اور انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گی۔
گزشتہ دنوں امریکی میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ شادی کے صرف 117 دن بعد ہی پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا اور طلاق کیلئے عدالت رجوع کرنیوالے ہیں، دونوں کے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑے رہتے ہیں۔
اداکارہ کے قریبی دوست نے ویب سائٹ کو بتایا کہ پریانکا اور نک شادی شدہ زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔




































