
لاہور (رنگ نوڈاٹ کام) ورسٹائل اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک گاناجاری کیا ہے
جس میں وہ امن کا پیغام دے رہی ہیں۔’’ہمسائے ماں جائے‘‘ گانے میں انہوں نے اپنی بہن کیساتھ پرفارم کیا جبکہ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔بشریٰ انصاری نے بھارتی جبکہ عاصمہ عباس نے پاکستانی خاتون کا کردار ادا کیا جو پڑوسی ہیں ایک دیوار کی آر سے اپنے مسائل، خدشات اور محبتوں کا اظہار کرتی ہیں۔
اس حوالے سے ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا مسئلہ کشمیر حل بھی ہوگیا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی نہ کسی وجہ سے سیاست جاری رہے گی لیکن دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں دوریاں نہیں آنی چاہئیں، جب عوام آپس میں ملتے ہیں تو کِھچ پڑتی ہے،عوام کے دل ایک دوسرے سے دور نہیں ان میں ملنے جلنے کا جذبہ ہے البتہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کی کچھ اور ہی مصلحتیں ہی
ں۔بشریٰ انصاری نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے سنجیدگی کے مظاہرے کی تعریف کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جو ہم آہنگی ہونی چاہئے وہ اب ختم ہورہی ہے اور اسے جان بوجھ کر خراب کیا جارہا ہے۔




































