
لاس اینجلس(شوبزڈیسک ) امریکی گلوکارہ و اداکارہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح نکلیں۔
انسٹاگرام پر جیڈا نے عابدہ پروین اور راحت فتح خان کے کلام’’چھاپ تلک‘‘ کی مختصر ویڈیوز شیئرکراتے ہوئے لکھا کہ وہ راحت فتح علی خان اور گلوکارہ عابدہ پروین کے گائے صوفی کلام کی دیوانی ہیں۔
گلوکارہ نے لکھا صوفی میوزک میں دونوں پاکستانی گلوکار میرے پسندیدہ ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر جاکر اس گانے کی مکمل ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ بہت ہی خوبصورت کلام ہے۔




































