
لندن (ویب ڈیسک)تجسس اور خوف سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم ’ کتاکشا‘ کو رواں برس اگست میں لندن فرائٹ فیسٹ فلم فیسٹیول میں پیش کیا
جائےگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی ہدایات پاکستانی فلم ساز ابو علیحہ نے دی ہیں، یہ کم بجٹ میں بنائی گئی ڈراؤنی فلم ہے جو چکوال میں واقع کٹاس راج مندر پر مبنی ہے
۔فلم کی تفصیلات تاحال بیان نہیں کی گئی تاہم اہم بات یہ ہے کہ یہ بین الاقوامی شائقین، انویسٹرز کے لیے پیش کی جائے گی جو نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔
فیسٹیول میں دنیا بھر سے منتخب کی گئی ڈراؤنی فلمیں اسکریننگ کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔کتاکشا فلم میں سلیم معراج، مبین گبول، قاسم خان اور کرن تعبیرر مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے جسےرواں برس اگست میں لندن فرائٹ فیسٹ فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔




































