
ممبئی(رنگ نو ڈاٹ کام) لگتا ہے آج کل انڈین اداکاراؤں کا برا وقت چل رہا ہے۔ویسے تو فلموں میں خوبصورت اداکارائیں اپنے
محبوب سمیت مختلف لوگوں کو دھوکا دیتے نظرآتی ہیں،تاہم ان میں سے کچھ ایسی بھی ہیں جو حقیقی زندگی میں بھی لوگوں کے ساتھ دھوکے بازی کرتی ہیں۔
بالی ووڈ ایکٹریس کوئنا مترا نے رقم کے لین دین پر کسی کو جعلی چیک پر ٹرخایا تو اس جرم میں انہیں عدالت نے 6ماہ کیلئے جیل بھیج دیا۔
ابھی چوبیس گھنٹے بھی نہیں گذرے تھے کہ بڑی بڑی آنکھوں،پرکشش سانولی رنگت اور رسیلے ہونٹوں والی ’دبنگ گرل‘ سوناکشی سنہا بھی پولیس کے ریڈار پر آگئیں ۔
انڈین میڈیارپورٹس کے مطابق اداکارہ سونا کشی سنہا پر ایک بار پھر دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کرکے ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔سوناکشی کے خلاف مرادآباد میں دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد پولیس گرفتاری کیلئے ان کے گھر بھی گئی، تاہم اداکارہہ موجود نہیں تھیں۔ میڈیا کے مطابق ایف آئی آر میں سوناکشی سنہا پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کو دہلی میں ایک شو میں پرفارمنس کرنا تھی جس کے لئے انہوں نے آرگنائزرز سے 24 لاکھ روپے ایڈوانس لیے تھے۔تاہم پیسے لینے کے باوجود سوناکشی سنہا نے شو میں پرفارمنس کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس معاملے پر پولیس نے اداکارہ کے خلاف مقدمہ دائر کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔




































