
دبئی( رنگ نوڈاٹ کام)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی فاسٹ بولر حسن علی اور ان کی بھارتی منگیتر سامعہ آرزو
شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ منگل کو ان کی شادی کی شاندار تقریب دبئی می دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں ہوئی۔
حسن علی اور سامعہ کی تقریب عروس میں 40 سے 50 مہمان مدعو تھے، جس میں کرکٹر شاداب خان اور حسن علی کے اہل خانہ خاص طور پر دبئی پہنچے تھے۔اس موقع پرحسن علی نے کہا کہ آج نروس ہوں، ایسا لگ رہا ہے، ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے جارہا ہوں، میری دلہن کو کرکٹ پسند نہیں، میں ان کا پہلا فیورٹ کھلاڑی ہوں۔حسن علی نے مزید کہا کہ نئی زندگی شروع کرنے جارہا ہوں، کسی بھی مسلمان کی زندگی میں یہ بہت بڑا دن ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جن لوگوں نے مبارکباد دی، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔حسن علی کا کہنا تھاکہ ان کے ولیمے کی بڑی تقریب پاکستان میں ہوگی، جس میں دُلہن بھی شریک ہوں گی۔




































