
اسلام آباد (رنگ نو ڈیسک )ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نےبیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری
کرنے کےلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
قندیل بلوچ کے والد عظیم بلوچ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اﷲ کے واسطے معاف کر دیا، عدالت بھی انہیں بری کر دے۔
والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے۔
ماڈل کورٹ کے جج نے صلح نامہ کے بیان پر پراسیکیوشن اور وکلاء کو طلب کر لیاہے۔واضح رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔
اس وقت قندیل بلوچ کے والد نے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا۔




































