
لاہور( رنگ نوشوبز ڈیسک )گلوکارہ و اداکار رابی پیرزادہ نےکہا ہے کہ میرے پاس 5 برس قبل سانپ
تھے۔تب تو محکمہ وائلڈ لائف کو خیال نہیں آیا۔میں نے سپیروں سے سانپ لےکر دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد مودی کو للکارا تو مجھےنوٹس آگیا ۔
یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے 5 برس قبل سانپ پال رکھےتھے اوران کےساتھ مختلف ٹی وی چینلز کے لائیو شوزمیں شرکت کی ۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ ڈرامہ سوپ ناگن کیلئےمیرے سانپ استعمال ہوئے لیکن اس وقت محکمہ وائلڈ لائف کو خیال نہیں آیا۔اب میرے پاس اپنے کوئی سانپ نہیں بلکہ میں نے سپیروں سے سانپ لے کر دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد مودی کو للکا را ہے اور حیرت ہے کہ مجھے نوٹس اور چالان مل گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے اپنی قانونی جنگ لڑوں گی ۔




































