
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )ہر دلعزیز اورخوش الحان نعت خواں محمد راشد اعظم کو سپردخاک کردیا گیا۔
محمد راشد اعظم کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر روفی گرین سٹی گلشن اقبال کی مسجد ام کلثوم میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں نعت خواں حضرات ،ان کے شاگردوں ، حلقہ احباب اورعزیز واقارب نے شرکت کی ۔
مرحوم کی تدفین کورنگی نمبرایک چکراگوٹھ کے قبرستان میں کردی گئی۔
راشد اعظم نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک بھی ثنا خوانی کے حوالے سے اپنی مقبولیت رکھتے تھے،وہ عارضہ پہلے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ،ان کے دل کے تین والو بند تھےاور اس لے لیے ان کا کامیاب آپریشن ہواتھا ۔تاہم آپریشن کے بعد ان کو گردوں کا مرض لاحق ہوا ،وہ گردوں کا علاج کروا رہے تھےکہ دوران علاج ان کے گردے فیل ہو گئے اوروہ خالق حقیقی سے جاملے۔




































