
دبئی ( رنگ نوڈاٹ کام ) ادارہ میراکا دبئی کے مقامی اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا۔میرا نے اپنے تمام چاہنے والوں کا صحت یابی
کیلئے دعاؤں پر شکریہ ادا کیا ہے ۔
اداکارہ میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے ”نمائندہ رنگ نو “سے گفتگو میں بتا یاکہ اداکارہ میرادبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اوران کا سیریس آپریشن تھا جوکامیاب ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میرا نے اپنے تمام مداحوں اور حلقہ احباب سے آپریشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
یادر ہے کہ اداکارہ میرا گزشتہ ایک ماہ سے دبئی میں زیرعلاج ہیں اورانہوں نے مداحوں سے جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی تھی ۔نمائندہ رنگ نو کے آپریشن سے متعلق استفسار پرکیپٹن نویدنے آپریشن کی نوعیت ظاہر نہیں کی ۔




































