
اسلام آباد (رنگ نو شوبز ڈیسک ) اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے جب کوئی صرف لائکس کیلئے سیلفی کہ وہ بہت پریشان
ہوتا ہوں ۔ ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ہم بہت غلط سائیڈ پر جا رہے ہیں ۔
فہد مصطفی نے کہا کہ پہلے لوگ اداکاروں کے ساتھ اس لیے تصویر بناتے تھے کہ وہ انہیں پسند کرتے تھے لیکن آج کل لوگ سیلفی دوسروں کو دکھانے کیلئے بناتے ہیں اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کے استعمال کے اتنے عادی ہو گئے ہیں کہ ہمارے آنے والی نسل کے لیے بہت مشکل ہو جائے گا کیونکہ کچھ لوگ لائکس اور فالورز کے دوڑ کوبہت سنجیدگی سے لیتے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔




































