
اسلام آباد (شوبز ڈیسک ،خبر ایجنسی ) اداکارہ ارجمند راحم نے اپنی تروتازہ جلد اور نوجوان نظر آنے کا راز بتادیا اور کہا ہے
کہ وہ ہمیشہ زندگی کے ہر لمحے کو بھر پور طریقے سے جیتی ہیں اور زندگی میں آنے والے نشیب وفراز کو مثبت انداز میں فیس کرتی ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے ورزش کو اپنا روزمرہ کا معمول بنایا ہوا ہے،اور وہ کھانے پینے کا بھی بہت خیال رکھتی ہیں۔




































