
اسلام آباد (شوبز ڈیسک،خبر ایجنسی) اداکارہ میرا کی فلم”باجی“ 6 دسمبر کو دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”باجی“ کو شائقین کی جانب سے بہت پذیرائی ملی اور اب شائقین کے بے حد اصرار پر ایک بار پھر فلم سنیما گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے، فلم کی کاسٹ میں میرا، عثمان خالد بٹ، آمنہ الیاس، علی کاظمی، محسن عباس حیدر اور نیئر اعجاز شامل ہیں، فلم28جون کو نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔




































