
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ کو ان کے 60 سالہ مداح نے شادی کی پیش کش کر دی۔
بہالپور کی عباسی فیملی کے60 سالہ شکیل عباسی نے ڈرامہ سیریل”عہد وفا“ کی نٹ کھٹ اداکارہ علیزے شاہ کو شادی کی پیش کش کی ہے اور اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی کیونکہ آج تک انہیں کوئی لڑکی پسند ہی نہیں آئی اور اب جب انہوں نے ڈرامہ سیریل”عہد وفا“ دیکھا تو انہیں علیزے شاہ بہت پسند آئی ہیں اور وہ انہیں شادی کی آفر کرتے ہیں اور پیش کش قبول کرنے پر وہ علیزے شاہ کو 5ہزار تولے سونا دیں گے۔ علیزے شاہ کا اس بارے میں موئقف ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔




































