
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ بابائے قوم کا یوم پیدائش ہم سب کے لیے بہت اہم
ہے۔ان کا جنم کراچی میں ہوا اس بات پرہمیں فخر ہے۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بانی پاکستان محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ تقریب کے تمام شرکاءکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کی سالگرہ پرشہریوں کو کراچی کی پہلی اسٹریٹ لائبریری کی صورت میں تحفہ دیا ہے۔ مسیحی برادری کے لیے بھی آج اہم دن ہے ۔ کراچی میں مقیم مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پرآرٹس کونسل میں رنگارنگ میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔میوزیکل پروگرام میں کراچی کے مختلف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور حاضرین سے داد سمیٹی۔
تقریب کے شرکاءنے کی سبز ہلالی پرچم تھامےپروگرام میں شرکت کی۔فنکاروں نے ملی نغمے گا کر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کمشنرکراچی افتخار شلوانی نےآرٹس کونسل کی اراکین گورننگ باڈی کے ساتھ مل کر بابائے قوم کی سالگرہ اور کرسمس کے کیک کاٹے۔




































