
اسلام آباد (شوبز ڈیسک ) اداکار عثمان خالد بٹ نے”پھڈا“ سے دوبارہ تھیٹر پر واپسی اختیار کر لی۔ عثمان خالد بٹ نے اپنے
کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا اوربعد ازاں وہ ڈراموں اور فلموں میں بھی دکھائی دینے لگے لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے تھیٹر پلے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنا دی کہ وہ پلے ”پھڈا“ میں عثمان مختار کے ساتھ دکھائی دیں گے،پوسٹر میں بھی عثمان خالد بٹ ، عثمان مختارکے ساتھ لڑائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔




































