
کراچی ( رنگ نو شوبز )بہروز سبز واری کے بیٹے شہروز سبزواری نے اہلیہ کو طلاق دینے کی تردید کر دی ہے
۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ صدف نامی لڑکی سے ان کا کو ئی تعلق ہے نہ بیوی کو طلاق دی ۔میرے اور سائرہ کے درمیان علیحدگی ہو ئی ہے طلاق نہیں ۔ہمارے گھر کے معاملے کو سڑکو ں پر گھسیٹا جا رہا ہے ،جو درست عمل نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے ۔
یاد رہے کہ دو روز سے شہروزسبزواری کی جانب سے اہلیہ کو طلاق دینے کی خبر یں میڈیا اورسوشل میڈیا پرگردش کر رہی تھیں۔
شہروز کے والد معروف اداکار بہروز سبزواری نے بھی طلاق کی خبروں کو غلط قرار دیا تھا ۔تاہم شہروزسبزواری نے باضابطہ میڈیاسے گفتگو میں اس کی تردید کردی ہے ۔




































