
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) فیس بک انتظامیہ نے جمعہ کی صبح سے ریڈیو پاکستان
کی خبروں کی براہ راست نشریات دو ماہ کےلئے بند کر دی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ریڈیو پاکستان کی خبریں یوٹیوب آفیشل پر نشر کی جا رہی ہیں۔
اتوار کے روز فیس بک انتظامیہ نے ریڈیو پاکستان کو متنبہ کیا کہ دو پوسٹس فیس بک کمیونٹی کے معیارات کے منافی ہیں لہٰذا ریڈیو پاکستان کی خبروں کی براہ راست نشریا ت دو ماہ کے لئے بند کی جاتی ہیں۔ فیس بک انتظامیہ نے مزیدکہا کہ اگر ریڈیو پاکستان کی پوسٹس فیس بک کے معیارات پر پورا نہیں اتریں گی تو آئندہ خبر پوسٹس کرنے اور کمنٹ کرنے کی سہولت سے ادارے کو محروم کر دیا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مارچ میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر امودی نے ریڈیو پاکستان کی کوریج پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا تھا انہوں نے اپنی حکومت کے خلاف بیانات پر اپوزیشن جماعت گانگرس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جن کے بیانات ریڈیو پاکستان نے شائع کیے تھے۔
یا د رہے کہ ریڈیو پاکستان نیوز ، کرنٹ آفیئرز چینل اور شوشل میڈیا نے پانچ اگست کے بعد مضبوضہ کشمیر میں پید ا ہونے والی سنگین صورتِ حال کے ساتھ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے واقعات کو بڑے پیمانے پر کور کیا۔ کرنٹ آفیئرز چینل نے خصوصی ٹاک شوز کا انعقاد کیا اور نیوز بلیٹن میں قابل اعتماد اور درست رپوٹنگ کے ساتھ تازہ ترین صورت حال سے سامعین کو بروقت آگاہ رکھا۔
ریڈیو پاکستان قوم کی آواز ہونے کے ناطے اپنے سننے والوں کو ہر طرح کی آگاہی دینے میں ہمیشہ کلیدی کر دار ادا کر تا رہا ہے۔ نیشنل براڈکاسٹر کے پاس ابتک اڑھائی لاکھ سے زائد فیس بک فالورز اور تقریبا َ چھ لاکھ ٹوئیٹر فالورزہیںاور ریڈیو پاکستان دشمن ایجنسیوں کو بھرپور جواب دے رہا ہے اور خطے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی اصل تصویر پیش کر رہا ہے جو دشمنوں کے لئے ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی سطح پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے فیس بک انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے Facebook.com/radiopakistanofficial پیج پر خبروں کی براہ راست نشریات کو فوری بحال کیا جائے تاکہ ریڈیو پاکستان کی طرف سے جاری اس سہولت سے وہ مستفید ہو سکیں۔




































