
اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ انہیں ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“ میں کام کرنے کا کوئی
افسوس نہیں ہے۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ ہ انہیں مصنف خلیل الرحمان قمر کے موقف کی وجہ سے ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“ میں کام کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔
ہر ایک کا اپنا موقف اور رائے ہوتی ہے کوئی اس کو تسلیم کرتا ہے اور کوئی اس سے اختلاف کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کے کام کر سراہا ، انہوں نے کہا کہ 1994ءمیں پاکستان ٹیلی ویژن کا ڈرامہ سیریل”عروسہ“ میں ان کے کردار کو بہت سراہا گیا تھا اور انہیں اسی کردار کے نام سے پکارا جانے لگا اور اب ایک بار پھر وہی دور واپس آگیا اور لوگ انہیں شہوار کے نام سے پکارنے لگے ہیں۔




































