
اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارہ حرا مانی کو پیسا ایوارڈز کیلئے نامزد کرلیا گیا ۔پاکستان
انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز ( پیسا) کی جانب سے حرامانی کو ڈرامہ سیریل “دو بول” میں شاندار اداکاری پر اس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔ ڈرامے میں حرا کے مقابل عفان وحید نے مرکزی کردار نبھایا۔
رامہ دو بول رومانوی کہانی پر مبنی تھا جس میں حرا مانی نے امیر گھر کی لڑکی، جب کہ عفان نے ان کے گھر کے ملازم کا کردار ادا کیا تھا۔ اداکارہ نے پاکستان میں پسند کئے جانے والے ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو“ میں بھی ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار ادا کیا۔ پیسا ایوارڈز کی تقریب رواں سال فروری میں دبئی میں منعقد ہوگی۔




































