
اسلام آباد ( شوبزڈیسک ) اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ وہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں مہوش کے انجام سے
ناخوش ہیں۔
اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی اداکاری کو شائقین کے بہت سراہا ہے، لیکن وہ اس ڈرامے میں مہوش کے انجام سے زیادہ خوش نہیں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ رشتوں کے ساتھ بد دیانتی اور بے وفائی کرنے والوں کا انجام سے اس سے بھی بُرا ہونا چاہیے تاکہ لوگ سبق حاصل کر سکیں۔ اداکارہ ڈرامہ ”تھوڑا سا حق“ میں بھی مرکزی کردارادا کررہی ہیں جسے شائقین میں بہت سراہا جارہا ہے۔




































