
اسلام آباد (شویز ڈیسک)فلم اور ٹی وی کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے سابقہ شوہر عون چوہدری سے
دوبارہ شادی کرلی۔
اس حوالے سے اداکارہ نے انسٹا گرام میں اپنے سابقہ شوہر عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا جس پر اداکارہ کی بہن فاریہ بخاری نے انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے اس فیصلے کو سراہااورکہا ہے کہ بیٹی کی خاطر دوبارہ عون چوہدری سے شادی ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ ہے۔




































