
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )نجی ٹی وی کا میگا ہٹ ڈرامہ "میرے پاس تم ہو "کی آخری قسط سینیما
گھروں اور ٹی وی اسکرین پر پیش کر دی گئی ،جس کے بعد شائقین میں پایا جانے والا بخاراتر گیا،جبکہ سوشل میڈیا میں بھونچال آگیا ،سوشل میڈیا پر ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں ۔
فیس بک صارف احسان باری نے لکھا کہ ڈرامے کا اینڈ دو ٹکے کا تھا ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ دانش مر گیا مگر بھٹو زندہ ہے ۔ایک اور صارف نے کچھ یوں پوسٹ کی کہ دانش کی موت پرکل حکومت کا سوگ کا اعلان، اسکول ،کالجز اور تمام سرکاری ونجی ادارے بند رہیں گے۔

رنگ نو سے بات چیت کرتے ہوئے خاتون یاسمین کا کہنا تھا کہ ڈرامے کا اینڈ برا ہوا ،ڈرامہ رائٹرخلیل الرحمن نے مہوش کو فائدہ پہنچایا اوراس کیلئے نرم دلی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ اچھے بھلے دانش کو مار ڈالا ۔ڈرامے میں ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ برائی کی بڑی طاقت ہےاور برائی کو دوام ہے ،مکافات عمل کا کوئی وجود نہیں دکھایا ۔

شائقین نے ڈرامے کے اختتام پرشدید مایوسی کا اظہار کیا ہےاور ڈرامہ نگار پر کڑی تبقید کی ہے ۔




































