
لاہور ( رنگ نو شوبزڈیسک )لاہور کی سول کورٹ نے نجی ٹی وی کی مقبول ڈرامہ سیریل ”میرے پا س تم ہو
“کی آخری قسط رکوانے کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔
ماہم نامی خاتون نے اپنے وکیل چوہدری ماجد ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی اور اس میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈرامے میں خواتین کی تضحیک کی گئی ہے اور عورت کو اس ڈرامے میں کم تر دکھایا گیا ہے ،لہٰذااس کی آخری قسط روکی جائے۔
جج نائلہ ایوب نے کیس کی سماعت کی اورفریقین کے وکلا کے دلا ئل بھی سنے جس کے بعد انہوں نے خاتون کی جانب سے 25جنوری کو پیش کی جانے والی آخری قسط روکنے کی استدعا مسترد کردی ۔
یادرہے کہ خلیل الرحمن قمرکے ڈرامے ” میرے پاس تم ہو “نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ،ڈرامے میں عورت کی اپنے شوہر سے بے وفائی اور اس کا انجام دکھایا گیا ہے ، ہفتے کو ۔ڈرامے کی آخری قسط پیش کی جارہی ہے جو سینیما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی ۔ادھر خواتین سے متعلق متنازع بیانات کی وجہ سے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن آج کل سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زدمیں




































