
کراچی ( فن وفنکار ڈیسک )اداکارشہروزسبزواری اوراداکارہ سائرہ میں علیحدگی ہو گئی ۔اداکارہ سائرہ اورشہروز سوشل
میڈیا کے ذریعے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے ۔
اس حوالے سے شہروز سبزواری نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ کچھ ذاتی اختلاقات کی وجہ سے وہ سائرہ کے ساتھ شادی ختم کر رہے ہیں ۔کوشش ہوگی کہ ہم اپنی بیٹی کیلئے بہترین والدین بن سکیں ۔
سائرہ شہروز نے بھی انسٹا گرام پوسٹ میں کہا کہ آج کچھ ناقابل برداشت اختلافات کی وجہ سے میں نے اور شہروز نے شادی کا بندھن توڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔




































