
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ صباءقمر نے کیریئر کے ابتداءمیں پیش آنے والی دردناک کہانی شیئر کر دی۔ انہوں
نے بتایا کہ ایک بار ان کی طبیعت خراب تھی اور پھر بھی وہ ایک ہزار روپے کی خاطر تھیٹر پر پرفارم کرنے کے لئے گئیں تاہم وہاں موجود خاتون ہدایت کارہ نے ان کو پرفارمنس کے بعد پانچ سو روپے دے کر ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا، ان کے اس رویے نے انہیں بہت تکلیف دی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ایک کامیاب اداکارہ ہیں تاہم وہ کبھی بھی کسی کے ساتھ ایسا سلوک کرنے بارے سوچ بھی نہیں سکتیں جیسا کہ لوگوں نے ان کے ساتھ کیا۔ صباءقمر ان دنوں سرمد گھوسٹ کی نئی فلم”کملی“ میں کام کر رہی ہیں۔




































