
اسلام آباد (شوبز ڈیسک ) اداکارہ نیلم منیر احسن خان کے ساتھ فلم”چکر“ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی سے بھر پور فلم”چکر“ میں نیلم منیر اداکار احسن خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم کی عکس بندی شروع کر دی گئی ہے، پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ یہ کردار ماورا حسین کریں گی لیکن اب اس کردار کے لیے نیلم منیر کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔




































