
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) دوسروں کے حق لیے آواز بلند کرنے والی ٹی وی اینکر خود تشدد شکارہوگئیں ، انصاف لیے پولیس
کے پاس پہنچ گئیں۔
پولیس نے پی ٹی وی ورلڈ کے ہیڈ مرزا مسعود بیگ کو اپنی بیوی ،معروف ٹی وی اینکر فریحہ ادریس کی جانب سے درج کروائے گئے قتل کی دھمکیوں کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔
فریحہ ادریس نے تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کروایا کہ انکا شوہر مرزا مسعود بیگ اپنے ساتھیوں ساتھ مل کر انہیں ان کے موبائل فون پر نہ صرف قتل کی دھمکیاں دیتا ہے بلکہ کہتا ہے کہ تم پر تیزاب پھینکوں گا اور تمہاری قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کروں گا۔
مدعیہ کے مطابق ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا تھا اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی بھی دھمکیاں دیتا ہے جس بناءپر انہوں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
پولیس نے مشہور ٹی وی اینکر فریحہ ادریس کی درخواست پر مرزا مسعود بیگ خلاف
مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جاہے گا۔




































