
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھائی اداکار فیروزخان کے لئے پیار بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کا رشتہ اٹوٹ
ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بھائی اداکار فیروز خان کے ساتھ اپنی تصویر جاری کی جس میں لکھا ہوا کہ دنیا کا نہ ٹوٹنے والا اور سب سے مضبوط رشتہ بہن بھائی کا ہے۔ یا درہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک ایک عرصہ بعد نئی فلم ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“ میں فوادخان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔




































