اسلام آباد (شویز ڈیسک) اداکار یاسر حسین نے ڈپریشن سے متاثرہ شوبز شخصیات کو ہنسانے کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل
میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھاکہ تمام ہدایت کاروں، اداکاروں، تکنیکی عملے، سپوٹ بوائے اور پروڈیوسر زکے لئے ان کے فون کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں کہ اگر وہ کبھی بھی ڈپریشن کا شکار ہوں تو انہیں فون کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کو ہنسانا میرا کام ہے ۔