
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ رمشا خان نے ڈپریشن بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ اب ہمیں بھی ڈپریشن کی بیماری کو سنجیدگی سے لینا چاہیے
اور اگر کوئی شخص ڈپریشن کی وجہ بے چینی کا شکار ہوتا ہے توا س کامذاق بنانے کی بجائے اس کا ساتھ دینا چاہیے اور اسے سننا اور سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ڈپریشن سے متاثر انسان کو دماغی مریض اور پاگل کا لیبل دینے کی بجائے ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔




































