
لاہور (رنگ نوفن وفنکار ڈیسک )ملک کے معروف کمپیئر طار ق عزیز84برس کی عمر میں انتقال کر کئے ۔طارق عریز 1936میں
جالندھر بھارت میں پیدا ہوئے ۔ ان کا شمار پاکستان کے سب سے بہترین کمپیئرز میں ہوتا تھا۔سرکاری ٹی وی پر ان کا پروگرام” نیلام گھر “ ملک کا مقبول ترین پروگرام تھا ،جو بعد میں ” طارق عریز شو“ کے نام سے جاری رہا ۔یہ پروگرام طویل عرصے سے سرکاری ٹی وی پر جاری تھا ۔ادھر شوبز انڈسڑی سے وابستہ فنکاروں نے طارق عزیز کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اوران کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے




































