
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کرنے پر انسٹا گرام صارفین کو اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر
کسی کو اعتراض ہے تو وہ ان کی تصاویر نہ دیکھے،ان کوشہباز شگری کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کرنے پر صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر گلوکارہ نے ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے ناقدین کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ انسٹاگرامر ہیں اور انہیں ایک ہی وقت میں دومختلف تصاویر شیئر کرنا اچھا لگتاہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ ان کی تصاویر نہ دیکھے اور وہ کسی کو اس بارے میں وضاحت دینا مناسب نہیں سمجھتی ہیں۔




































