
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے مداحوں کو قرآن و سنت کی جانب لوٹنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ
میں لکھاکہ میرے تمام مسلمان بہنوں اور بھائیو، سب کچھ چھوڑ کر صرف قرآن اور سنت کی طرف لوٹ آؤ اور انہیں چھوڑ دوجو تمہیں ورغلاتے ہیں، گالیوں، طنز اور نفرتوں کی ترغیب دیتے ہیں،دنیا کی برتری اور حکمرانی کے خواب دکھا کر انسانوں کو غلام بناتے ہیں۔




































