
لاہور ( شوبز ڈیسک )معروف گلو کار عطا اللہ خیلوی حیات ہیں اور خیریت سے ہیں ۔ان کے مختصر ویڈیو بنان کے بعد انتقال سے متعلق
سوشل میڈیا پرزیر گردش خبریں دم توڑ گئیں ۔اس سے قبل بھی ان کے انتقال کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں ،جس کی انہیں تردید کر ناپڑی تھی ۔سوشل میڈ یا پر انتقال کی خبروں کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کاکہنا تھا ہے اللہ کرے آپ خیریت سے ہوں میں بھی خیریت سے ہوں ۔
فیس بک پر اپنے پیغام میں عطا اللہ عیسی خیلوی نے کہا کہ میرے بارے میں ایک بار بھر بری خبریں زیر گردش ہیں ۔لیکن میں خیریت سے ہوں ،الحمد للہ




































